وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافے اور نرخ77.41روپے فی لیٹر مقرر کرنے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے فی مسافر فی کلو میٹر نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخوں میں اضافے اور نرخ77.41روپے فی لیٹر مقرر کرنے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے فی مسافر فی کلو میٹر نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔یہ کرائے عام بسوں کیلئے 0.77پیسے اور فلائنگ کوچز(ہائی ایس) کے لئے 0.92پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کی شرح سے مقرر کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور جنرل بس سٹینڈ (GBS)سے تارو تک گیارہ کلو میٹر فاصلے کے لئے عام بسیں آٹھ روپے اور فلائنگ کوچز10روپے فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔ اسی طرح پشاور جی بی ایس سے پبی سٹیشن تک سترہ کلو میٹر فاصلے کے لئے عام بسیں 13روپے اور فلائنگ کوچز16روپے،پشاور جی بی ایس سے جلوزئی تک28کلو میٹر فاصلے کے لئے عام بسیں 22روپے اور فلائنگ کوچز26روپے،پشاورجی پی ایس سے ڈاگ اسماعیل خیل تک36کلو میٹر فاصلے کیلئے عام بسیں 28 روپے، فلائنگ کوچز33روپے،پشاو جی بی ایس سے صالح خانہ تک40کلو میٹر فاصلے کیلئے عام بسیں 31روپے اور فلائنگ کوچز37روپے،پشاور جی بی ایس سے نوشہرہ تک34 کلو میٹر فاصلے کے لئے عام بسیں 26روپے اور فلائنگ کوچز31روپے،پشاور جی بی ایس سے مردان تک 58کلو میٹر فاصلے کے لئے عام بسیں 45روپے اور فلائنگ کوچز53روپے،پشاور جی بی ایس سے درگئی تک106کلو میٹر فاصلے کے لئے عام بسیں 82روپے اور فلائنگ کوچز98روپے فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔اس کے علاوہ پشاور جی بی ایس سے مالاکنڈ تک عام بسیں 91روپے اور فلائنگ کوچز109روپے،پشاور جی بی ایس سے تیمر گرہ تک عام بسیں 136اور فلائنگ کوچز 163روپے،پشاور جی بی ایس سے دیر تک عام بسیں 193روپے اور فلائنگ کوچز230روپے،جی بی ایس جی ٹی روڈ سے تھانہ تک عام بسیں 106روپے اور فلائنگ کوچز127روپے جبکہ پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے مختلف علاقوں کے لئے بھی کرایہ نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پشاور چارسدہ بس سٹینڈتا بخشی پل کیلئے بسیں 3روپے اور فلائنگ کوچز4 روپے،نحقی کے لئے بسیں 8وپے اور فلائنگ کوچز9 روپے، ناگمان کے لئے بسیں 10روپے اور فلائنگ کوچز12روپے،ادیزئی کے لئے بسیں 14روپے اور فلائنگ کوچز17روپے، شبقدرگلبیلہ کے لئے بسیں 13روپے اور فلائنگ کوچز16روپے،سرددریاب کیلئے بسیں 17روپے اور فلائنگ کوچز20روپے،چارسدہ کیلئے بسیں 22روپے اور فلائنگ کوچز27روپے،اتمانزئی کے لئے بسیں 25روپے اور فلائنگ کوچز30روپے،عمر زئی کیلئے بسیں 31روپے اور فلائنگ کوچز37روپے،شیر پاؤ کیلئے بسیں 35روپے اور فلائنگ کوچز41روپے اور تنگی کیلئے بسیں 39 روپے اور فلائنگ کوچز47روپے،اسی طرح شمع سینما سے مختلف علاقوں کیلئے درج ذیل کرایہ نامہ ہوگا۔شمع سینما پشاور تا دارمنگی کے لئے بسیں 6روپے اور فلائنگ کوچز7روپے،پیرا بالا کے لئے بسیں 8روپے اور فلائنگ کوچز9روپے،شاہی پایاں کیلئے بسیں 12روپے اور فلائنگ کوچز15روپے،کافور ڈھیری کیلئے بسیں 15روپے اور فلائنگ کوچز17 روپے،شاگئی ایف سی فورٹ کیلئے بسیں 17روپے اور فلائنگ کوچز20روپے،پٹوار بالا کے لئے بسیں 10روپے اور فلائنگ کوچز12روپے،متھرا کیلئے بسیں 12روپے اور فلائنگ کوچز14روپے،شمع سینما سے علی زئی تک عام بسیں 13روپے فلائنگ کوچز16روپیجی بی ایس جی ٹی روڈ تابریکورٹ کیلئے عام بسیں 119روپے اور فلائنگ کوچ143روپے،جی بی ایس جی ٹی روڈ تا مینگورہ عام بسیں 132روپے اور فلائنگ کوچز158روپے،پیر بابا تک کے لئے بسیں 105روپے اور فلائنگ کوچز126روپے،جی بی ایس جی ٹی روڈ تا بڈھ بیر بسیں 6روپے اور فلائنگ کوچز7روپے،جی بی ایس جی ٹی روڈ تا غز سٹاپ کیلے بسیں 8روپے اور فلائنگ کوچز9روپے،جی بی ایس جی ٹی روڈ تا زنگلی کے لئے بسیں 12روپے اور فلائنگ کوچز14روپے،جی بی ایس جی ٹی روڈ تا سرہ خاورہ کے لئے بسیں 14روپے اور فلائنگ کوچز17روپے،جی بی ایس جی ٹی روڈ تا متنی کے لئے بسیں 17روپے اور فلائنگ کوچز20روپے،جی بی ایس جی ٹی روڈ تا پاسنی کیلئے بسیں 21روپے اور فلائنگ کوچز25روپے اور جی بی ایس جی ٹی روڈ تاشریکرہ کیلئے بسیں 23روپے اور فلائنگ کوچز28روپے اسی طرح جنرل بس سٹینڈ کوہاٹ روڈ پشاور سے مختلف علاقوں کے لئے کرایہ نامہ درج ذیل ہیں جی بی ایس کوہاٹ روڈ پشاور تا سفید تھانہ کے لئے بسیں 29 روپے اور فلائنگ کوچز35روپے،درہ بازار تک بسیں 37روپے اور فلائنگ کوچز44روپے،کوہاٹ کیلئے بسیں 50روپے اور فلائنگ کوچز60روپے،ہنگو کیلئے بسیں 79روپے اور فلائنگ کوچز95روپے،ٹل کے لئے بسیں 129روپے اور فلائنگ کوچز155روپے فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ شمع سینما پشاور سے علی زئی کے لئے بسیں 13روپے اور فلائنگ کوچز16روپے،کوچیان تک بسیں 15روپے اور فلائنگ کوچز17روپے،شمع سینما پشاور سے گڑھی شیر داد تک عام بسیں 17روپے اور فلائنگ کوچز20روپے،ورسک تک کے لئے عام بسیں 21روپے اور فلائنگ کوچز25روپے کرایہ وصول کریں گی جبکہ پشاور گنج گیٹ سے پھندو پایاں تک عام بسیں 5روپے اور فلائنگ کوچز6روپے،گنج گیٹ پشاور سے خٹکو پل تک عام بسیں 7روپے اور فلائنگ کوچز8روپے،پشاور گنج گیٹ سے ارمرڑ بالا تک عام بسیں 8روپے اور فلائنگ کوچز9روپے،پشاور گنج گیٹ سے گڑھی باغبان ٹیلہ بند تک عام بسیں 13روپے اور فلائنگ کوچز 16 روپے، گنج گیٹ پشاور سے اوچ نہر تک عام بسیں 16روپے اور فلائنگ کوچز19روپے،پشاور گنج گیٹ سے شمشتو تک عام بسیں 25روپے اور فلائنگ کوچز29روپے،پشاور جی بی ایس،جی ٹی روڈ سے نوشہرہ تک عام بسیں 33روپے اور فلائنگ کوچز40روپے،پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے جہانگیرہ کے لئے عام بسیں 42روپے اور فلائنگ کوچز51روپے،پشاور جی بی ایس،جی ٹی روڈ سے چھوٹا لاہور تک عام بسیں 53روپے اور فلائنگ کوچز63روپے،پشاور جی بی ایس،جی ٹی روڈ سے زیدہ تک عام بسیں 62روپے اور فلائنگ کوچز74روپے،پشاور جی بی ایس،جی روڈ سے ٹوپی تک عام بسیں 72روپے فلائنگ کوچز86روپے،پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے رائٹ کینال بینک تک عام بسیں 75روپے،فلائنگ کوچز90روپے،پشاور جی بی ایس جی روڈ سے پبی تک عام بسیں 13روپے فلائنگ کوچز16روپے،پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے پیر پیائی تک عام بسیں 21روپے اور فلائنگ کوچز25روپے،پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے رسالپور تک عام بسیں 34روپے اور فلائنگ کوچز40روپے،پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے رشکئی تک عام بسیں 38روپے فلائنگ کوچز46روپے اور پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے مردان تک عام بسیں 45روپے اور فلائنگ کوچز53روپے فی مسافر کرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا و معذور افراد اور 60برس سے زیادہ عمر کے مسافروں کیلئے اصل کرایوں پر نصف کی موجودہ رعایت جاری رہے گی۔