چترال (نمائندہ چترال میل) جمعرات کے روز چترال کے ٹاؤن دروش میں منعقد ہ اے این پی کی خواتین کے جلسے کو چترال کی سیاسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے پہلا واقعہ بتایا جاتا ہے جس کا اہتمام اے این پی کی سینئر لیڈر اور ملاکنڈ ڈویژن کی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردارنے کیا تھا جس نے دن رات کی محنت سے کم وبیش ایک ہزار خواتین کو پارٹی کے پلیٹ فارم میں جمع کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس علاقے میں خواتین میں سیاسی قیادت کی کوئی کمی نہیں۔ خواتین کی سیاسی تاریخ میں ضلع کے لیول پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر چترال کے سیاسی حلقوں نے پارٹی کی خاتون قائد خدیجہ سردار کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دریں اثناء اپنی نوعیت کا یہ پہلا جلسہ بہترین انتظامات اور نظم وضبط کے لحاظ سے بھی تاریخی بتائی جاتی ہے جس میں خدیجہ سردار کی صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل شامل ہے اور اس تاریخی اجتماع کے بعد چترال میں پارٹی کو نئی جہت مل جانے والی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے