چترال کی یونین کونسلوں کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نمائندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ کی موجودگی میں آج پشاو میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید جمالدین شاہ اور آغا خان فاؤنڈیشن کی طرف سے اس کے ڈائریکٹر ارشاد عباسی نے جمعرات کے روز پشاور میں ضلع چترال کی 27 میں ویلج کونسلوں اور 27 نائبر ہوڈ کونسلوں کی استعداد کار بڑھانے کے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستحط کئے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری بلدیات شرافت ربانی کے علاوہ آغا خان فاؤنڈیشن کے سی ای او اختر اقبال اور جنرل منیجر اے کے آر ایس ایف مظفر الدین بھی موجود تھے۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ کو ضلع چترال میں فاؤنڈیشن کے پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع چترا ل کی 27 ویلج کونسلوں اور نائبر ہوڈ کونسلز میں ویلج پلاننگ اور استعداد کار بڑھانے میں فائنڈیشن لوکل گورنمنٹ کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن بعد میں صوبے کے دیگر اضلاع کی وی سی اور این سی کونسلوں کو ٹیکنیکل سپورٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سینئر وزیر نے فاؤنڈینش کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت فلاحی اداروں کے تعاؤن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر منتخب نمائندوں کو تکنیکی معاونت و تربیت کے مواقع فراہم کرنے سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔