ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر مختلف اسپیشلٹیز کے لیے 19تدریسی عملے کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی میں مختلف اسپیشلیٹیز کے لئے 19تدریسی عملے کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں یہ تعیناتیاں ایک سال کے لئے ایڈہاک بنیادوں پر ہوں گی جن کا اطلاق14فروری2017سے ہوگا جیسا کہ پرنسپل گجو خان میڈیکل کالج نے پہلے ہی عوامی مفاد میں اعلامیہ جاری کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن جی کے ایم سی صوابی ڈاکٹر شمس الرحمان کو گریڈ 20 میں بحیثیت پروفیسر میڈیسن تعینات کر دیا گیا ہے اسی طرح ایسوسی ایٹ پروفیسر فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد ڈاکٹر اشتیاق علی خان کو بحیثیت پروفیسرسرجری(بی ایس۔20) ایسوی ایٹ پروفیسر کمیونٹی میڈیسن،ایم اسلام میڈیکل کالج گجرانوالہ ڈاکٹر سید الابرار کو بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر کمیونٹی میڈیسن(بی ایس۔ 19) ڈسٹرکٹ اسپشلسٹ ایسوی ایٹ پروفیسر بی کے ایم سی مردان،ڈاکٹر سبحان الدین کو بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر ہماٹولوجی(بی ایس۔19)،اے پی کمیونٹی میڈیسن جی کے ایم سی مردان ڈاکٹر خالد خان کو بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر(بی ایس۔18)کمیونٹی میڈیسن، لیکچرار رحمن کے ایم سی پشاور ڈاکٹر شازیہ علاؤالدین کو بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر مائیکرو بیالوجی(بی ایس۔18)، سینئر ایسوسی ایٹ پروفیسر فار ما کالوجی کے ایم سی پشاور ڈاکٹر محمد سجاد کو بحیثیت پروفیسر فارماکالوجی(بی ایس۔20)، لیکچرار کے ایم سی پشاور ڈاکٹر جنید احسن کو بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر کمیونٹی میڈیسن(بی ایس۔18)،ایسوسی ایٹ پروفیسر جی کے ایم سی صوابی ڈاکٹر سرتاج خان کو بحیثیت پروفیسر کمیونٹی میڈیسن(بی ایس۔20)،اسسٹنٹ پروفیسرسرجری جی کے ایم سی صوابی ڈاکٹر شاہد نثار کو بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر سرجری(بی ایس۔ 19)، ڈسٹرکٹ اسپشلسٹ/اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک صفوت غیور شہید میموریل ہسپتال پشاور ڈاکٹر محمد فیاض خان کو بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈ یاٹرک(بی ایس۔19)،سینئر رجسٹرار پیڈز سرجری جی کے ایم سی صوابی ڈاکٹر محمد دراز کو بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک(بی ایس۔18)،ڈسٹرکٹ اسپشلسٹ سرجری بی کے ایم سی صوابی ڈاکٹر محمد کاشف کو بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر سرجری (بی ایس۔ 18) میڈیکل آفیسر اے ایچ کیو ایچ باجوڑ ڈاکٹر شیر علی خان کو بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر پلمونالوجی (بی ایس۔18)،ڈسٹرکٹ اسپشلسٹ سرجری بی کے ایم سی صوابی ڈاکٹر نیاز الدین کو بحیثیت سینئر رجسٹرار سرجری(بی ایس۔18)،ڈیمانسٹریٹر جی کے ایم سی صوابی ڈاکٹر صادق خان کو بحیثیت سینئر رجسٹرار ڈرماٹالوجی(بی ایس۔18)،الرازی ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر عالمگیر خان کی بحیثیت سینئر رجسٹرار یورالوجی(بی ایس۔18)،کے ٹی ایچ پشاور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صبغت اللہ کی بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر اینستھیزیا (بی ایس۔18) اور ڈیمانسٹریٹر جی کے ایم سی ڈاکٹر شاہ سید کی بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر اناٹومی(بی ایس۔18) تعیناتیاں کی گئی ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔