ملک کے سترویں یوم آزادی کے حوالے سے محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن زنانہ چترال کے زیر اہتمام ضلع کے طول و عرض میں متعدد سرکاری سکولوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)ملک کے سترویں یوم آزادی کے حوالے سے محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن زنانہ چترال کے زیر اہتمام ضلع کے طول و عرض میں متعدد سرکاری سکولوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول شیاقوٹیک، دنین، سنگور، دروش، GMSسین لشٹ، اور بالائی چترال کے GGHSSمیں جشن آزادی کے حوالے سے کئی پروگرامات منعقد ہوئی۔ GGHSSشیاقوٹیک میں سب سے بڑا پروگرام منعقد ہوا۔ محکمہ تعلیم زنانہ چترال کے SDOغزالہ انجم اور ADOاسٹبلشمنٹ مسرت جمال نے پرچم کشائی کرکے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سکول کے ہیڈ مسٹرز اور اساتذہ کی بڑی تعداد موقع پرموجود تھی۔ سکول کے طالبات نے قومی ترانے، جشن آزادی کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی غزالہ انجم اور مسرت جمال نے خطاب کرتے ہوئے جشن آزادی کے حوالے سے پاکستان کے اہمیت کو اجاگر کیا۔ اور طالبات پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کے ترقی کے حوالے سے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے۔