پاک آرمی کے شہید حوالدار غلام نذیر کو چترال شہر کی نواحی گاؤں سین میں پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) پاک آرمی کے شہید حوالدار غلام نذیر کو بدھ کے روز چترال شہر کی نواحی گاؤں سین میں ان کے آبائی قبرستان میں پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ان کی میت کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لویر دیر سے چترال پہنچایا گیا جہاں وہ گزشتہ دن ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران جام شہاد ت نوش کیا تھا۔