فرنٹیر کور پبلک سکول FCPS چترال کی ہونہار طالبہ عندلیب یونس خان نے 9th میں 513 نمبر لیکر اپنی سکول میں پہلی اور ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) فرنٹیر کور پبلک سکول FCPS چترال کی ہونہار طالبہ عندلیب یونس خان نے رول نمبر 10146 کے تحت پشاور بورڈ میٹرک2017 کے امتحان میں کلاس 9th میں کل 550نمبروں میں سے 513 نمبر لیکر اپنی سکول میں پہلی اور ضلع بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔اُنہوں نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دُعا،اساتذہ کی کوشش اور اپنی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں میڈیکل میں داخلہ لے کر ڈاکٹر بن کے ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔