چترال(نمائندہ چترال میل)چند دن پہلے پاؤر کمیٹی چترال کی طرف سے دھرنے اور اس کے بعد ضلعی انتظامیہ اورضلعی حکومت کی طرف سے شیڈول مرتب کرنے کے بعد چترال ٹاون میں چند دن گولین دو میگاواٹ بجلی گھر سے بجلی کی سپلائی جاری رہی اب جبکہ ایس آر ایس پی انتظامیہ کے مطابق بجلی گھر ٹھیک ٹھاک بجلی پیدا کررہی ہے مگر بجلی کو ٹاون کو دینے میں کئی طرح سے حلیے بہانوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے پہلے لائن کی خستہ حالی،واپڈا والوں کی طرف سے عدم تعاون اورغیر قانونی طریقے سے بجلی کا استعمال وغیرہ کا سلسلہ چل رہا تھا اور اب ذرائع کے مطابق گریڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ میں تعینات ایک اہلکار نے اپنے اعلیٰ حکام کو شکایت کی ہے کہ ایس آر ایس پی اور واپڈا والوں کے درمیان معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم گولین دومیگاوٹ بجلی کو گریڈ کے زریعے سے چالو نہیں کرسکتے۔اور ہمارے ٹرانسفارمر وغیرہ سمیت ہمیں بھی جانی نقصان کا خدشہ ہے۔جس کے بناء پر واپڈا کے اعلیٰ حکام کی طرف سے بجلی کی سپلائی بند کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے اور چترال ٹاون کو بجلی کی سپلائی بند کردی گئی۔ایس آر ایس پی کے انتظامیہ سے جب اس بارے میں رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کردی اور کہا کہ ہمارے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایم این اے چترال بھی واپڈا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں مگر میٹنگ کا بہانہ بناکر رابطہ ممکن نہیں ہورہا۔تشویش ظاہر کی جارہی ہے کہ عوامی حلقے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آنے کی کوشش کرینگے۔کیونکہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی میں ناکامی اور اب جبکہ 1800کے وی سے اوپر کی بجلی کی پیداور کے باوجود گریڈ اسٹیشن کے اہلکاروں کی طرف سے بجلی کی بندیش سے عوامی حلقوں میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ ناظم،ایم این اے،ضلعی انتظامیہ،ایم پی ایز کو اس سنگین صورت حال کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے ساتھ اور گریڈ اسٹیشن کے اہلکاروں سے بجلی کو بند رکھنے اور سپلائی نہ کرنے پر اُن کا نوٹس لینا چاہیئے۔ایک طرف دو میگاواٹ بجلی کی موجودگی کے باوجود عوام کو بجلی نہ دیکر تنگ کرنا تو دوسری طرف نیشنل گریڈ سے چترال کو ملنے والی 30وولٹ کی بجلی اور وہ بھی دن میں 18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے غائب،چترال کے عوام کوآخر کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟؟؟۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



