لواری ٹنل کو عام ٹریفک کھولنے کیلئے کھولنے اور %90 کام مکمل ہونے پر تمام چترالیوں اور با لخصوص چترالی بازار پشاور کے چترالی با شندوں کو مبارکباد۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے لواری ٹنل کو عام ٹریفک کھولنے کیلئے کھولنے اور %90 کام مکمل ہونے پر تمام چترالیوں اور با لخصوص چترالی بازار پشاور کے چترالی با شندوں کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قبل از وقت لواری ٹنل کر کے اور جماعت اسلامی دیر اور چترال کے ناظمین اور ایم این اے د یر کو بائی پاس کر اچھی روایت قائم نہیں کی حالانکہ لواری ٹنل کے مسئلہ کو 2002 ؁ء سے لیکر اب تک اجاگر کرنے اورقومی و صوبائی اسمبلی میں اٹھانے میں مرحوم قاضی حسین احمدسراج الحق اور میرا اہم کردار رہا ہے اس کے باوجود جماعت اسلامی کو نظر انداز کر کے لواری ٹنل کے مخالفین کو افتتاحی تقریب میں شریک کرنا وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ امیر مقام اور شہزادہ افتخار الدین موسمی پرندے ہیں امیر مقام اور شہزادہ افتخار الدین اور پہلے پرویز مشرف کے گیت گاتے تھے جب اس کا سورج غروب ہو ا تو اب یہ دونوں نواز شریف کے بیٹ مین بنے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ا ن بے ضمیر لوگوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی پکڑمیں آ چکے ہیں اور یہی باتیں 2005 ؁ء کے دوران لنڈن میں ان سے ملاقات کے دوران میں نے ان کو کی تھیں اس کے باوجود وہ ان ضمیر فروشوں اور موسمی بٹیروں اپنے آپ کو محفو ظ نہیں رکھ سکے۔