چترال(نمائندہ چترال میل) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر اپر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں مجھے سب سے زیادہ خوشی آج کے دن ہوئی کہ آج میں اُس منصوبے کا افتتاح کررہاہو ں جو کہ گذشتہ42سالوں سے التوا کا شکار تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے بعد چترال کے عوام ٹنل سے سفر کرینگے جبکہ اس سے پہلے چترال کے عوام سال کے چھ مہینے ملک کے دوسروں حصوں سے کٹے رہتے تھے۔وزیر اعظم نے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین کی درخواست پر چترال کے مختلف علاقوں کیلئے گیس پلانٹ کی منظوری بھی دی۔اُنہوں نے چترال کے اندر خواتین کے الگ یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹنل پر 27ارب روپے سے زیادہ خرچہ آیا اور ٹنل کا98فیصدکام مکمل ہوچکاہے۔اُنہوں نے این ایچ اے کو چکدرہ سے چترال تک موٹر وے طرز پر سڑک بنانے کی بھی ہدایت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے