چترال شہر سے شاگرام تورکھو جانے والی جیپ کو حادثہ دو علمائے کرام جان بحق اور مزید دو علمائے دین شدید زخمی ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (فخرعالم) چترال شہر سے شاگرام تورکھو جانے والی جیپ کو استارو گاؤں کے قریب شوچ کے مقام پر حادثہ پیش آنے کی وجہ سے دو علمائے کرام جان بحق اور مزید دو علمائے دین شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق تورکھو شاگرام میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے چار علمائے دین مولانا غلام یوسف (ایون)، مولانا حفیظ الرحمن (چمرکن)، قاری ذاکراللہ (بکرآباد) اور مولانا صہیب احمد (تریچ) چترال شہر سے جارہے تھے کہ استارو گاؤں کے قریب شوچ کے مقام پر گاڑی بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں قاری ذاکراللہ اور مولانا صہیب احمد موقع پر جان بحق ہوگئے۔ ۔جان بحق دونوں علماء محکمہ تعلیم چترال میں عربی کے استاد تھے۔نماز عشاء کے بعد قاری ذاکراللہ کو ہزاروں اشکبار انکھوں کے ساتھ بکراباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔