پاکستان پیپلز پارٹی چترال کی سطح پر ایک ناقابل تسخیرجماعت بن چکی ہے ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین

Print Friendly, PDF & Email

بونی (کریم اللہ) پاکستان پیپلز پارٹی کا شمار ان جماعتوں میں ہوتا ہے جن کی قیادت نے عوام کی فلاح و بہبود اور جمہوری حقوق کے لئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کئے ہیں۔ چترال کی سطح پر جتنے بھی میگا پراجیکٹ کا تذکرہ آتا ہے تو ان میں سے اکثر کے تانے بانے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت سے ملتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں، نظریات اور عوامی فلاح بہبود پر مبنی سیاست کی ہے۔ چترال کے لئے پیپلز پارٹی کی خدمات کو فراموش کرنا ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مستوج سے ممبر صوبائی اسمبلی سردارحسین شاہ نے بونی میں منعقد ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کنونشن میں ایم پی اے مستوج نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں بالائی چترال میں سرانجام دئیے گئے کارناموں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اپوزیشن کے ممبر ہونے کے باو?جود انہوں نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء سے اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے سینکڑوں میگا اور مائکرو پراجیکٹ منظور کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ مخالفین ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور میرے منظور کئے گئے کاموں کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ووٹ لینے کا زمانہ گزر گیا اب عوام صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کوششوں سے بونی بزوند روڈ کو صوبائی اے ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ایم این اے اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے چیلنچ کیا کہ اگر بونی بزوند روڈ اگر وفاقی اے ڈی پی میں شامل ہے تو عوام کے سامنے اس کا ثبوت لایا جائے اگر یہ منصوبہ صوبائی اے ڈی پی میں شامل ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس روڈ کی منظوری میری کوششوں سے ممکن ہوئی اور اگر بونی بزوند روڈ