پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گئے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گئے۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ پبلک ہیلتھ، انفارمیشن کے صوبائی وزیر شاہ فرمان اور منسٹر ایجوکیشن عاطف خان نے چترال ایر پورٹ پر اُن کاا ستقبال کیا۔۔ جو پیر کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ چکے تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی آمد منگل کے روز متوقع ہے۔ تحریک انصاف کے قائدین منگل کے روز 69 میگاواٹ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اور چترال گورنر کاٹیج میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ اور اُن کے مسائل سنیں گے۔ چترال میں کئی اہم شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات ہیں۔