چترال(نمائندہ چترال میل)مقامی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد تمام اسیران ناموس رسالتؐ جمعہ کی رات چترال جیل سے رہا کردئیے گئے۔ڈسٹرکٹ جیل کے باہرسابق ایم پی اے مولاناعبدالرحمن،قاری جمال عبدالناصر،مولانا فتح الباری،مولانا عبدالسمیع آزاد،نصرت الٰہی اورقاضی محمد نسیم کے علاوہ تمام اسیران ناموس رسالتؐ کے رشتہ داروں نے قیدیوں کا استقبال کیا۔یاد رہے کہ اسیران ناموس رسالتؐ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے زیادہ عرصہ جیل میں تھے۔ اسیران ناموس رسالتؐ کی رہائی کے سلسلے میں علمائے کرام کے ایک وفد نے تمام قیدیوں کے سرپرستوں کے ہمراہ گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کرکے انکے خلاف دفعہ 324کو ہٹانے کی درخواست کی تھی جس پر انتظامیہ نے مذکورہ دفعہ کو مقدمے سے ہٹا دیا جس کے نتیجے میں قیدیوں کی رہائی میں آسانی ہو گئی۔ جمعہ کے روزسول جج ون چترال کی عدالت میں قیدیوں کے درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی اور عدالت نے تمام اسیران کی ضمانت منظور کر لی۔کیس کی پیروی معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کی جبکہ خصوصی معاونت نامور سنیئر قانون دان عبدالولی خان عابدایڈوکیٹ، ساجداللہ ایڈوکیٹ، منظوراحمد ایڈوکیٹ اور رضاعلی ایڈوکیٹ نے کی۔ بعد ازاں دیگر ضرور دفتری امور نمٹانے کے بعد جمعہ کی شام افطاری کے بعد تمام اسیران ناموس رسالتؐ چترال جیل سے رہا کر دئیے گئے۔
یاد رہے کہ21 اپریل جمعہ کے روزشاہی مسجد چترال میں ایک شخص کی طرف سے دعویٰ بنوت کے بعد لوگوں نے زبردست احتجاج کیا اور مشتعل مظاہرین نے ملعون شخص کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن چترال پر پتھراو کیا تھا جسکی پاداش میں بعد ازاں پولیس نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی تھی جن میں سے 22 افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات درج کئے گئے تھے۔
تازہ ترین
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا