پولیس فورس کے خلاف کسی بھی عوامی شکایت کا ازالہ اب چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کی جائے گی۔ ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) ڈسٹر کٹ پولیس افیسر چترال سید علی اکبر شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کے خلاف کسی بھی عوامی شکایت کا ازالہ اب چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کی جائے گی جس کے لئے پولیس اسسٹنس سروس (پی اے ایس) کا نظام متعارف کیا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شہری چترال کے کسی بھی گاؤں میں بیٹھ کر اپنے موبائل فون سے ایک ایس ایم ایس کرکے ڈی پی او کے ساتھ شکایت درج کراسکتا ہے۔ پی اے ایس کو متعار ف کرنے کے سلسلے میں اپنے دفترمیں مغززیں کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکایت کنندہ کی شکایت پر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ڈی پی او خود ایکشن لے گا اور کسی کوبھی پولیس کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے چترال کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ شکایات فون نمبر 03461119337پر ڈی پی او کے ساتھ درج کرنے کے ساتھ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ کے فون نمبر 03461119303بھی کی جاسکتی ہے جبکہ ای میل کے ذریعے pas.kppolice@gmail.comپر بھی کی جاسکتی ہے۔