چترال (نمائندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی نے سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے افتتاح کردہ 69میگاواٹ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کو پھر سے افتتاح کرنے کی پی ٹی آئی حکومت کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ایسا کرنے کی صورت میں کارکنان سنگین اقدام اُٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ بدھ کے روز پارٹی کے ضلعی صدر عید الحسین کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔ کہ لاوی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کو محسن چترال سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے افتتاح کیا تھا ۔ اور اسکی تعمیر کیلئے 18ارب روپے فنڈ مختص کئے تھے۔ جبکہ پاور پراجیکٹ میں زیر استعمال زمین کے مالکان کو بھی زمینات کے معاوضے ادا کر دیے گئے تھے ۔ اب معلوم ہو رہا ہے۔ کہ موجودہ وزیر اعلی پر ویز خٹک اس پراجیکٹ کا دوبارہ افتتاح کر رہے ہیں۔ جو کہ چترال کے لوگوں کے ساتھ مذاق کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ وزیر اعلی پرویز خٹک کو چاہیے کہ کسی اور میگا پراجیکٹ کو فنڈ دے کر اُس کا افتتاح کرے۔ جو کہ اچھی لگے گی۔ دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختی لگا نا نہ صرف غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ بلکہ انتہائی طور پر قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال میں سینکڑوں منصوبے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے وزیر اعلی کسی اور منصوبے کا افتتاح کرکے اپنا شوق پورا کریں۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کے عوام کو بخوبی معلوم ہے۔ کہ امیر حیدر ہوتی نے اپنے دور میں کن کن منصوبوں کا افتتاح کیا۔ جن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔ اس لئے اس منصوبے کے دوبارہ افتتاح سے اجتناب کیا جائے، بصورت دیگر اے این پی کے کارکناں اس کے خلاف کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



