دونوں کیمپسوں کی حوالگی کے بعد یونیورسٹی آف چترال نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)پراجیکٹ ڈائیریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس سین لشٹ اور شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی کیمپس دنین کی باضابطہ حوالگی کے بعد باقاعدہ طور پر کام شروع کردیاہے۔ اعلامیے میں مزیدکہاگیاہے کہ آئندہ ان کیمپسوں کے حوالے سے تمام خط وکتابت یونیورسٹی آف چترال کے نام سے کیے جائیں۔