چترال کے سنیرترین ڈاکٹر، ڈاکٹر نورالاسلام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال تعینات کردیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)چترال کے سنیر ڈاکٹر نورالاسلام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال(DHO)تعینات کردیاگیا،آپ سابق ایم ایس DHQہسپتال چترال رہ چکے ہیں اور ایڈمینسٹریشن میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔DHOچترال کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرDHDC(ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی اضافی چارج بھی اُن کے پاس رہے گا)۔اُنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال کر کام شروع کردیا ہے۔چترال کے عوامی و سماجی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹر نورالاسلام اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر ضلع کے اند ہسپتالوں میں بہتری لے آئیں گے۔