ایک ہی خاندان سے جب 5جنازے نکلے تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ دیکھئے تفصیلی رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) لواری میں کوسٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والا ممتاز عالم دین مولانا زار نبی مرحوم اپنے تین بچوں اور چھوٹے بھائی کے ساتھ کوسٹر میں سوار تھا۔ بدقسمتی سے کوسٹر حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اپنے آبائی قبرستان گاؤں شاگروم تریچ چترال میں آج صبح 8بجے سینکڑوں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں علاقے کے سیاسی، مذہبی او ر سماجی نمائندوں کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، جب ایک ہی خاندان کے پانچ جنازے گھر سے اٹھائے گئے تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر فرد غم سے نڈھال تھا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔