دروش (نمائندہ چترال میل) جمعہ کے روز دروش پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تھانہ دروش کی دعوت پر مقامی علمائے کرام اور عمائدین علاقہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علمائے کرام اور عمائدین نے شاہی مسجد چترال کے واقعے کو چترال کے امن و امان کو خراب کرنے کی ایک سوچا سمجھا منصوبہ بندی قرار دیااور اس سلسلے میں حکومت سے مختلف مطالبات پیش کئے گئے تاکہ آئندہ کے لئے کسی کو چترال کے امن سے کھیلنے کا موقع نہ مل سکے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام گرفتار افراد جوکہ ”اسیران ناموس رسالتؐ اور اسیران تحفظ ختم نبوتؐ ہیں،انہیں فوری طور پر پولیس کی حراست سے رہا کیا جائے اور بے جا طور پر مسلمانان چترال کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوراً بند کیا جائے۔ مطالبہ کیاگیا کہ گستاخ رسول ؐ اور منکر ختم نبوتؐ کو فوری طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانون کے مطابق سزائے موت دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی توہین رسالت ؐ اور توہین مذہب کے ارتکاب کی جرات نہ ہو۔ شرکائے اجلاس نے مطالبہ کیا چونکہ یہ مقدمہ بلا تفریق اہل اسلام کا مقدمہ ہیلہذا مذکورہ کیس کے سلسلے میں دروش کے علماء کو بھی وقتاً فوقتاً با خبر رکھا جائے تاکہ مجرم کو قانون سے بچانے کے تمام دروازے قانون کے مطابق بند کئے جا سکیں اور مجرم کو سخت سے سخت سزا دیا جاسکے۔اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اس مقدمے میں ان سازشی عناصر، جوکہ ممکنہ طور پر رشید نامی شخص کو استعمال کئے ہیں، ان عناصر کے حوالے سے مکمل تفتیش کرکے واقعے کی تہہ تک پہنچا جائے تا کہ مسلمانان چترال خصوصاً اور مسلمانان عالم عموماً سکھ کا سانس لے سکیں۔ اجلاس میں علمائے کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سالمیت، امن وامان کی بحالی کیلئے علماء اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور انتظامیہ سے بھی یہی توقع ہے کہ انتظامیہ علمائے کرام کے مثبت تجاویز پر عمل کرکے حسب سابق چترال کو امن کا گہوارہ قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



