SBBUنے ایم ایڈ اور ایم ایس سی (HPE) کے سالانہ امتحانات برائے 2016کے نتائج کا اعلان کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) کنٹرولر امتحانات شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی شرینگل پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی نے ایم ایڈ اور ایم ایس سی ہیلتھ و فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات برائے سال2016کے نتائج کا اعلان کردیاہے تفصیلات کے مطابق ایم ایڈ میں چترال پبلک کالج آف پروفیشنل ایجوکیشن کی طالبہ سیدہ گلشن دختر سید جعفر شاہ نے رول نمبر32کے تحت کل 1000میں سے 800نمبر لیکر یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی، چترال ماڈل کالج آف ایجوکیشن کی طالبہ شکیلہ حیدر دختر میر حیدر نے رول نمبر25کے تحت 760نمبر لیکر دوسری اور چترال کالج آف ایجوکیشن سنگور چترال کی طالبہ ماریہ رحیم دختر عبدالرحیم نے 754نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا۔ مجموعی طور پرامسال ایم ایڈ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 74فیصد رہا۔
دوسری طرف ایم ایس سی ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے امتحان تریچمیر ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل کالج چترال کے طالبعلم رحم زیب ولد بخت روان نے رول نمبر 16کے تحت کل 750 نمبروں میں سے 551نمبر لیکر یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کیا جبکہ اسی کالج کے طلبہ شمس القادر ولد فیلاقوس نے رول نمبر11کے تحت 523نمبر لیکر دوسری اور محمد نواز شاہ ولد سرفراز شاہ نے رول نمبر08کے تحت 484نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا۔ اس امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 85.71فیصد رہا۔