چترال کے ریگولر کالج سٹوڈنٹس سے ایم ایس سی (ایچ پی ای)سالانہ امتحان2017کے لئے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔کنٹرولر آف امتحانات شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)کنٹرولر آف امتحانات شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی مین کیمپس شرینگل نے ضلع دیر بالا اور چترال کے ریگولر کالج سٹوڈنٹس سے ایم ایس سی (ایچ پی ای)سالانہ امتحان2017کے لئے مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب کی ہیں۔امتحانی داخلہ فارم متعلقہ کالج یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.sbbu.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لئے امتحانی داخلہ فارم اور فیس نارمل فیس کے ساتھ15مئی2017تک،100روپے،لیٹ فیس25مئی،دوگنی فیس5جون اور تین گنا فیس کے ساتھ15جون 2017تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔اسی طرح مذکورہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈی پی ایڈ اور بی پی ایڈ سالانہ امتحانات2017کے لئے ضلع دیر بالا اور چترال کے ریگولر اور لیٹ کالج طلباء سے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں جبکہ بی ایڈ(صرف ریپیٹ کرنیوالوں کے لئے)اور ایم ایڈ سالانہ امتحانات2017کے لئے بھی ضلع دیر بالا اور چترال کے ریگولر اور لیٹ کالج طلباء سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔اسی طرح ضلع دیر بالا اورچترال کے ریگولر سٹوڈنٹس سے ایم کام(پریویس اورفائنل) کے سالانہ امتحانات2017کے لئے بھی مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔امتحانی داخلہ فارم متعلقہ الحاق شدہ اداروں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.sbbu.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔مذکورہ تمام امتحانات کے لئے امتحانی داخلہ فارم اور فیس مذکورہ امتحانات کے لئے مذکورہ بالا تاریخوں کے مطابق جمع کئے جا سکتے ہیں مزید برآں آخری تاریخ کے بعد کسی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا جبکہ تھیسز تحریری امتحان کے بعد تین مہینوں کے اندر اندر داخلہ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان امور کا اعلان کنٹرولر امتحانات شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر بالا کی جانب سے جاری کئے گئے چار الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔