چترال (نمائندہ چترال میل) چترال بھر میں مردم شماری منگل کے روز سے شروع کیا گیا۔ابتدائی طور پر خانہ شماری کی جائے گی اُسکے بعد مردم شماری کاعمل شروغ کیا جائے گا۔ جس پر مجموعی طور پر 35دن لگیں گے ۔ضلع چترال میں ہونے والے اس مردم شماری میں 24چارج سپرنٹنڈنٹ،101سرکل سپروائزر 295انومیریٹر ز 590بلاک میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔ پاک آرمی کی طرف سے ایک انومیریٹر اور سیکیورٹی کیلئے چترال سکاوٹس اور پولیس کے ایک ایک جوان ہر ٹیم میں شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ مردم شماری کا عمل بالائی چترال کے اخری سرحدی علاقہ بروغل سمیت تمام ضلع میں جاری ہے۔ اور ہماری ٹیمیں تمام دیہات تک پہنچ چکی ہیں۔ اور کام کا باقا عدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مردم شماری کیلئے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ بالائی چترال میں لوگ مردم شماری ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مستوج میں 10چارج سپرنٹنڈنٹ 38سرکل سپروائزر ز اور 110انومیریٹرز 220بلاک میں مردم شماری مکمل کریں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے بتایا۔ کہ تحصیل چترال میں مردم شماری کیلئے کوئی مسئلہ نہیں۔ کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ جس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ مردم شماری کے حوالے سے عوام کو ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا چاہیے۔ تاکہ کوئی گھرانہ خانہ شماری و مردم شماری سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ اگر کوئی گھر کسی طرح مردم شماری سے رہ گیا ہو۔ تو اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دینے پر ٹیم دوبارہ رابطہ کرے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ تحصیل چترال میں 14چارج سپرنٹنڈنٹ،63سرکل سپر وائزر ز 185انومیریٹرز 370 بلاک میں مردم شماری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
تازہ ترین
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا