چترال (نمائندہ چترال میل) ھدیۃ الھادی پاکستان کے ذمہ داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایس آئی اور ایم۔ آئی کے ذریعے شاہی مسجد چترال کے واقعے کی تحقیقات کرواتے ہوئے اس کے اصل کردار وں کو بے نقاب کیا جائے جوکہ ایک گہری سازش کا نتیجہ ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے لئے بین الاقوامی قوتیں سرگرم عمل ہیں جوکہ ملک کو شام اور عراق کے طرز پر خانہ جنگی کے دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ھدیۃ الھادی پاکستان کے مرکزی نائب صدر رضیت باللہ، ضلع چترال کے جنرل سیکرٹری نوید احمد بیگ اور لویر چترال کے صدر شاہد احمد نے کہاکہ ھدیۃ الھادی پاکستان پہلے سے اس خطرے کی نشاندہی کرتی آرہی ہے کہ سی۔پیک کے بعد چترال اور گلگت میں حالات خراب کرنے کے لئے امریکہ، بھارت اور اسرائیل، افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جن میں فرقہ واریت، لسانیت، شدت پسندی اور دہشت گردی سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہی مسجد واقعے میں خطیب مسجد مولانا خلیق الزمان کا کردار قابل فخر ہے جس نے قربانی دے کر اسلام، پاکستان اور خصوصاً چترال کو فرقہ ورانہ فسادات اور بدنامی سے بچالیا جبکہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بھی شکریے کے مستحق ہیں جوکہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مزید جانی اور مالی نقصان کو روکنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کئے جائیں اور ان کے خلاف دہشت گردی کے دفعات لگانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ جو کچھ ہوا، وہ ختم نبوت اور حضور کی محبت میں ہوا۔ ھدیۃ الھادی پاکستان کے مرکزی عہدیدار نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 18۔مئی کو چترال میں ایک عظیم الشان کانفرنس “ہم سب پاکستان ہیں “کے عنوان پر منعقدکی جائے گی جس میں ملک کے نامور علمائے کرام، دانشور اور اسماعیلی اور کالاش برادری کے اکابریں بھر پور شرکت کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ