چترال کی آمن و آشتی کا ماحول خراب کرنے کی سازش جلدبے نقا ب ہو گی‘ عوام ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ پی ٹی آئی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)چترال کی آمن و آشتی کا ماحول خراب کرنے کی سازش جلدبے نقا ب ہو گی‘ عوام ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں‘ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے صدر عبداللطیف اور ممبر صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کا مثالی امن اس کی ترقی اور روشن مستقبل کا ضامن ہے لیکن اس امن کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے لیکن حکومت کی بروقت کاروائی سے اس سازش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ توہین رسالت کرنے والے شخص کے خلاف توہین رسالت ؐ کے قانون اور انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عوام کے تعاون سے یہ مقدمہ جلد اپنے منقطی انجام کو پہنچے گا اور چترال کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کی سازش ناکام بنا دی جائیگی انہوں نے اس حوالے سے معاشرے کے تمام طبقوں سے پرامن رہنے اور قانون کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی ہے