چار روزہ جشن قاقلشٹ میں خواتین کی شرکت پر پا بندی

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف اور جشن کا غ لشٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عبداللہ جان نے کہاہے کہ20۔ اپریل سے شروع ہونے والا چار روزہ جشن میں خواتین کی شرکت پر پابندی کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری رہے گا جبکہ اس سے قبل بھی چترال کی اسلامی ماحول، روایات اور تہذیب وتمدن کے پیش نظر عوام نے اس پابندی کو قبول کیا تھا۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اس سلسلے میں علاقے کی زنانہ تعلیمی اداروں، مساجد اور جماعت خانوں کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں جس میں انہیں پہلے کی طرح جشن کے دوران خواتین کو کا غ لشٹ نہ آنے کی اطلاع دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جشن کا غ لشٹ میں صرف مقامی کھیلوں اور تہذیب وثقافت کو اجاگر کیا جائے اور غیر مقامی کھیلوں اور مشاغل کو اس میں شامل کرناہرگز مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل انتظامیہ اور چترال پولیس جشن کے انعقاد میں بھر پور تعاون کررہے ہیں اور جشن کے دوران پولیس کی خدمات جشن انتظامیہ کو حاصل رہے گی۔