چترال سے تعلق رکھنے والے ایک اور بہادر سپوت نے وطن کے لیے جان کی قربانی دی،سپاہی تاج محمد کی میت رامان لاسپور پہنچا کر فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) چترال سے تعلق رکھنے والے ایک اور بہادر سپوت نے وطن کے لیے جان کی قربانی دی۔ پاک آرمی کے 9 این ایل ائی رجمنٹ سے تعلق رکھنے والا سپاہی تاج محمد نے سوات اپرشنل ایریا میں جام شہادت نوش کیا جن کی میت اتوار کے روز ارمی ہیلی کا پٹر کے ذریعے ان کے ابائی گاوں رامان لاسپور پہنچا کر فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا کمانڈانٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے شہید کے نما ز جنازے میں شرکت کی انہوں نے شہید کے جا کر ان کے اہل خانہ سے تغزیت بھی کی