محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین کی گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں گندگی کے جمع شدہ ڈھیر کی صفائی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبداللطیف خود ہی میدان میں کود پڑے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال)(نما یندہ چترال میل) محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین کی گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں گندگی کے جمع شدہ ڈھیر کی صفائی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبداللطیف اتوار کے روز خود ہی میدان میں کود پڑے اور اپنے درجنوں کارکنوں کے ساتھ ہسپتال میں جھاڑو دیتے اور غلاظتوں کو ایک جگہ جمع کرتے ہوئے دیکھا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کلاس فور ملازمیں کی ہڑتال کی وجہ سے ہسپتال میں جمع ہونے والی گندگی کا حجم ہر ساعت بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو سخت مشکل کا سامنا تھا جس کے پیش نظر پی ٹی آئی کے رضاکاروں نے صفائی مہم کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تمام وارڈوں اور برامدوں سمیت ہسپتال کے احاطے میں جگہوں کی صفائی کردی۔ بعدازاں انہوں نے ژانگ بازار میں واقع ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بھی صفائی مہم چلائی۔ عبداللطیف کا کہنا تھا کہ اگر صفائی پر مامور ملازمین کا ہڑتال جلد ختم نہ ہو ا تو پی ٹی آئی کے کارکن ضرورت کے مطابق دوبارہ صفائی کرتے رہیں گے۔