جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مولانا عبدالاکبر چترالی کی قیادت میں اجتماع گاہ اضاخیل نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل)جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعیت اتحادالعلماء خیبرپختونخوا کا وفد سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کی قیادت میں اجتماع گاہ اضاخیل نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفد میں ممتاز علماء کرام مولانا رحمت جلیل، مولانا خلیل احمد، قاری احمد سعید، مولانا امیر زمان، قاری کوثر نیاز ی،مولانا خلیل الرحمان اور جماعت اسلامی کے صوبائی ناظم مالیات عبدالحق ودیگر علماء کرام شامل تھے۔استقبال جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع الملک،سابق صوبائی وزیر تعلیم و مرکز ی رہنما مولانا فضل علی،مولانا عطاء اللہ درویش اور دیگر ذمہ داران نے کی۔ مولانا چترالی نے ہر قسم کی تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری دُعاہے کہ اللہ تعالیٰ عالمی اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کرلے اور اس اجتماع کو امت مسلمہ کی وحدت اور باالخصوص پاکستان میں دینی جماعتوں کے اتحاد کا ذریعہ بنائے جو اس وقت حالات کا تقاضاہے۔