عبدالولی خان یونیورسٹی باچاخان کیمپس چترال میں وزیراعظم کے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کے گیے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمایندہ چترال میل)رجسٹرار عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شیرعالم خان نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اس لئے ملک و ملت کے عظیم تر مفاد میں نوجوان اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں۔تاکہ جدید تعلیم کے حصول کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پرمستحکم اورترقیاتی یافتہ ملک کے طورپر دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روزعبدالولی خان یونیورسٹی چترال کیمپس میں وزیراعظم کے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کے موقع پر پر ایک وقار تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر ابرارحسین فوکل پرسن برائے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم عبدالولی خان یونیورسٹی،کوآرڈینٹرسہراب احمدکے علاوہ اساتذہ اورطلبہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ رجسٹرارشیرعالم خان نے یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلرڈاکٹراحسان علی (ستارہ امیتاز)کی خدمات پرروشنی ڈالی اورانہیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازین کوآرڈینٹرسہراب احمدنے مہمانوں کوخوش آمدید کہااورسخت موسمی حالات میں چترال تشریف لانے کویہاں کے لوگوں سے دلی محبت قراردیا۔فوکل پرسن ابرارحسین نے لیپ ٹاپ اسکیم کے طریقہ کارپر تفصیل سے روشنی ڈالی اورکہاکہ لیپ ٹاپ طے شدہ قواعدوضوابط کے تحت شفاف طریقے سے اُن طلبہ کودیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیاہے اورامیتازی نمبرحاصل کئے ہیں۔رجسٹرار نے بعدازان یونیورسٹی کے لان میں پودا لگاکرشجرکاری مہم کا بھی آغازکیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی نے 26طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عظمت علی نے بھی خطاب کیا۔