امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور امیر جماعت اشاعت التوحیدو السنۃ پاکستان شیخ القرآن مولانامحمد طیب طاہری جامعہ حدیقۃ العلوم (جی ٹی روڈ)پشاور کے پچاسویں تعلیمی سال کے اختتام پر تقریب ختم بخاری سے خطاب کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)جا معہ حدیقۃ العلوم پشاور کے مہتمم، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کے مطابق تقریب ختم بخاری شریف27 مارچ 2017 ؁ئبروز پیر صبح 9:00 بجے زیر صدار ت شیخ الحدیث مولانا محمد عزیزکا آغاز ہو گا۔ تقریب ختم بخاری کے تمام ا نتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔تقریب میں الشہادۃ العالمیہ، التخصص فی الفقہ اور حفظ و تجوید سے فارغ شدہ طلبا کی دستار بندی کی جائے گی اور ان کو سند فراغت دی جائیں گی۔تقریب کے مہمان خصوصی سراج الحق ہوں گے، جبکہ خصوصی خطاب شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری اور امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوامشتاق احمد کریں گے۔دیگر مقررین میں جماعت اسلامی کے تینوں وزرا عنایت اللہ خان، حاجی حبیب الرحمن، مظفر سید، شیخ الحدیث مولانا بزر جمہراور مولانا ڈاکٹر مفتی منور شاہ شامل ہیں۔بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس شیخ الحدیث مولانا عبد المالک صدر جمعیت اتحاد العلما ء پاکستان دیں گے۔تقریب میں صوبہ بھر سے ہزاروں علما کرام شرکت کریں گے۔