خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو 3سے 15، اپریل 2017تک پشاور کے مختلف مراکز میں مذکورہ سکریننگ ٹیسٹ منعقد کئے جا رہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو 3سے 15، اپریل 2017تک پشاور کے مختلف مراکز میں مذکورہ سکریننگ ٹیسٹ منعقد کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر (بی پی ایس۔17، دونوں اصناف) کی پوسٹ کے لئے 3اپریل2017کو منعقد کئے جائیں گے۔اسی طرح نظامت ثقافت خیبر پختونخوا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بی پی ایس۔17)،دونوں اصناف، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں فی میل لیکچرر کمپیوٹر سائنس(بی پی ایس۔17)اور محکمہ صحت میں کیمسٹ(بی پی ایس۔17)دونو ں اصناف کے ٹیسٹ 4اپریل2017،محکمہ اطلاعات میں ٹرانسمیشن انجینئر(بی پی ایس۔17)میل اور انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ آفیسر(بی پی ایس۔17) دونوں اصناف کے پانچ اپریل،مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں ٹریننگ آفیسر (بی پی ایس۔17)دونوں اصناف کے6اپریل،لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ہیلتھ)میں ویٹرنری آفیسر (بی پی ایس۔17)دونوں اصناف،مائن اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں لائبریرین (بی پی ایس۔16) میل،ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر(بی پی ایس۔16) دونوں اصناف،ڈائریکٹریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز میں پریزرویشن اسسٹنٹ (بی پی ایس۔11) دونوں اصناف اور ہائیر ایجوکیشن میں میل اسسٹنٹ پروفیسر ز انگلش کے 7۔اپریل،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈرگ انسپکٹرز (بی پی ایس۔17) وومن کوٹہ اورہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈرگ انسپکٹرز (بی پی ایس۔17) دونوں اصناف کے10۔اپریل،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16)مینارٹی کوٹہ،کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) وومن کوٹہ،خیبر پختونخوا سروس ٹریبونل میں اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16)دونوں اصناف،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) فی میل کوٹہ،ڈائریکٹریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز میں آفس اسسٹنٹ(بی پی ایس۔16) دونوں اصناف اور ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16)فی میل کوٹہ کے 11۔اپریل،چیف کنزرویٹر آف وائلڈ لائف کے آفس میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) دونوں اصناف،ایگریکلچرل انجینئرنگ ونگ میں اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16)دونوں اصناف،ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ فار واٹر مینجمنٹ میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) دونوں اصناف، اور بورڈ آف ریونیو میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16)دونوں اصناف کے 12۔اپریل،انسپکٹریٹ جنرل آف پریزنس میں کمپیوٹر آپریٹر (بی پی ایس۔12) دونوں اصناف،ڈائریکٹریٹ آف پراسیکیوشن میں کمپیوٹر آپریٹر(بی پی ایس۔12)خواتین کوٹہ،دونوں اصناف،سوئل کنزرویشن میں کمپیوٹر آپریٹر(بی پی ایس۔12) دونوں اصناف، ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کمپیوٹر آپریٹر(بی پی ایس۔12)دونوں اصناف اور چیف کنزرویٹر آف فارسٹ میں فارسٹ رینجرز (بی پی ایس۔16) میل،کے13۔اپریل،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں میل لیکچرر اسلامیات(بی پی ایس۔17) کے 14۔اپریل،ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئرسول (بی پی ایس۔11) دونوں اصناف،اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر سول (بی پی ایس۔11) دونوں اصناف کے 15۔اپریل 2017کو منعقد کئے جائیں گے۔تمام امید واروں کو کاکال لیٹرز ان کے گھر کے پتوں پر ارسال کر دئیے گئے ہیں تاہم اگر کسی کو 28مارچ 2017تک کال لیٹر موصول نہ ہوں تو وہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر واقع 2فورٹ روڈ پشاور کینٹ یا فون نمبرات091-2913563-9212897-9214131پر یا ذاتی طور پر کال اپ نوٹس کی نقل حاصل کرنے کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔تمام امید واروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ کے مقررہ دن اپنے ہمراہ کمپیوٹرائز شناختی کارڈ اور کال اپ نوٹس ضرور لائیں۔یہ سکریننگ ٹیسٹ مذکورہ بالا تاریخوں میں صبح ساڑھے نو بجے منعقد کئے جائیں گے۔