محکمہ تعلیم(زنانہ) چترال نے 45سی۔ٹی، 15پی ایس ٹی،2ڈی۔ایم اور ایک پی ای ٹی استانیوں کو تقررنامہ جاری کر دی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (زنانہ) چترال بی بی حلیمہ نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے ذریعے خالصتاً میرٹ پر اور شفاف طریقے سے سیلیکٹ ہونے والی استانیاں معیاری تعلیم کی فراہمی اور پبلک سیکٹر کے سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے میں بنیادی کردار ادا کرسکتی ہیں جس کے لئے انہیں ڈیوٹیوں میں باقاعدگی لانی ہوگی گورنمنٹ سیینٹنئل ماڈل گرلز ہائی سلول چترال میں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے 45سی۔ٹی، 15پی ایس ٹی،2ڈی۔ایم اور ایک پی ای ٹی استانیوں کو تقررنامہ پیش کردی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان تقرریوں میں ڈیپارٹمنٹ کے وضع کردہ پالیسی کے عین مطابق عمل کرتے ہوئے امیدوار وں کو این ٹی ایس ٹیسٹ اور دوسرے مراحل سے گزارنے کے بعد ان کی مختلف سکولوں میں تقرری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس چترال کے خواتین افسران اور سنیر ٹیچنگ اسٹاف بھی موجود تھے۔