ریشن ہائیڈل پاور سیلاب برد ہونے کے چھ ماہ بعدسب ڈویژ ن مستوج کے عوام سے سولر سسٹم کیلئے کروڑوں روپے لئے گئے تھے۔مگر ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تحصیل تور کھو اور دیگر تحصیلوں کے عوام سولر سسٹم سے محروم ہیں۔ مولانا عبد الاکبر چترالی

Print Friendly, PDF & Email

پشاور(نما یندہ چترال میل) جمعیت اتحاد العلما خیبر پختونخوا کے صدر، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کر دہ ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ریشن ہائیڈل پاور سیلاب برد ہونے کے چھ ماہ بعدسب ڈویژ ن مستوج کے عوام سے سولر سسٹم کیلئے کروڑوں روپے لئے گئے تھے۔مگر ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تحصیل تور کھو اور دیگر تحصیلوں کے عوام سولر سسٹم سے محروم ہیں۔متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران سولر سسٹم اب علاقہ سے بھی غائب ہو چکے ہیں۔جس کی وجہ سے لوگ انتہائی اذیت سے گزر رہے ہیں۔جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔مولانا چترالی نے کہا کہ دو سال گذرنے کے باوجود تاحال ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کی مرمت و بحالی نہ ہوسکی۔جوکہ محکمہ پیڈو کیناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن پر بلا تاخیر کا مشروع کیا جائے اور سولر سسٹم کیلئے لئے گئے کروڑوں روپے عوام کو واپس کئے جائیں یا فوری طور پر سولر سسٹم مہیا کیا جائے، بصورت دیگراس قسم کی کرپشن کے خلاف عوام خود اٹھ کھڑے ہوں گے۔اور کرپٹ محکمہ کاحساب لیں گے۔مولانا چترالی نے مزید کہا کہ محکمہ کا نام شیڈوسے پیڈدمیں تبدیل کرنے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ تبدیلی محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے سے آ تی ہے۔