چترال (محکم الدین ) سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نے کہا ہے۔ کہ چترال کی ترقی کیلئے لواری ٹنل کے بعد فایبر ااپٹیک کی تنصیب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے چترال کے تعلیمی اداروں میں انقلاب آئے گا۔ اور حصول علم کیلئے تشنہ طلبہ اس سے بے پناہ فوائد حاصل کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میل ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ فائبر اپٹیک کی باقاعدہ سروس 15 جولائی سے شروع کیا جائے گا۔ فی الحال تجرباتی طور پر سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس میں کئی قسم کی کمزوریاں موجود ہیں۔ اور یہ سروس مردان سے چترال تین سو کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ لواری ائریے میں کیبل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ان کی بتدریج مرمت کرکے 15جولائی کے بعد کمرشل سروس شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا۔ فائبر آپٹیک کی سروس سے سمارٹ ٹی وی کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ جس کے ساتھ چار ہزار روپے کی قیمت کا اضافی پُرزہ ٹیلیفون کے ساتھ لگانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ آپریشن نیٹ ورکنگ اینڈ ڈویلپمنٹ پی ٹی سی ایل وجیہ انور کی چترال سے دلی محبت ہے۔ اور انہوں نے چترال کے لوگوں کو ٹیلیفون کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم کام کئے ہیں۔انہوں نے کہا۔ کہ چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذمہ دار کی حیثیت سے میں نے ایگزیکٹیو ممبر حاجی عبدالغفا ر کو ساتھ لے کر گذشتہ روز اُن سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے ہماری درخواست پر موری لشٹ میں نئے ایکسچینج کے قیام اور کوغذی گولین میں میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کیبل بچھانے کی منظوری دی۔ جبکہ اس سے قبل انہوں نے لاسپور، بمباغ، ریشن، بمبوریت، کریم آباد، موری لشٹ، چمرکن، وریجون، زیزدی اور شاگرام میں وائرلیس لوپ کے ٹاور لگا دیے تھے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ان ہی کی دلچسپی اور تعاون سے چترال، ایون، دروش اور بونی میں ڈی ایس ایل ایم نصب ہوئے۔ انہوں ان اقدامات پر وجیہ انورکا دلی شکریہ ادا کیا۔اور اُن کے کردار کی تعریف کی۔ سرتاج احمد خان نے کہا۔ کہ گلگت چترال سی پیک کے تحت چینی حکومت کے تعاون سے سروے ہو چکا ہے۔ اس سے ٹیلیفوں کے جتنے بھی مسائل ہیں حل کئے جائیں گے۔ سابق تحصیل ناظم نے کہا۔ کہ فائبر اپٹیک کی سروس کیلئے چترال کے نمایندگان ایم این اے ایم پی ایز، ضلع ناظم چترال کے علاوہ جس نے بھی کردار ادا کیا۔ اُن سب کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ چترال کے لوگوں کی خدمت اپنی حیثیت کے مطابق انجام دینا عوامی نمایندگان سمیت اُن تمام افراد کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ جن کی بات حکومتی سطح پر سنی جاتی ہے۔ اس لئے کریڈٹ کے تنازعے میں پڑنے کی بجائے چترال کی خدمت پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کو اب بھی بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ اس لئے چترال کے لوگوں کو ان مسائل سے نکالنا اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ اور ہمارا مقصو د یہ ہو نا چاہیے۔ کہ چترال کے عوام کو سہولت ملے۔ بھلے ہمیں کوئی کریڈٹ دے یا نہ دے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔تبدیلیوں پر پا بندی
- کھیلاپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔۔۔۔”ہمارے ہاں خدمت کا صلہ“۔۔۔۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔مزدوروں کا دن
- ہومتھانہ ایون کی حدود میں لویر چترال پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران کالاش وادی رمبور میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرنل کے بیٹے میجر کو دیسی شراب کی بڑی مقداروادی سے چترال شہر ٹرانسپورٹ کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔
- مضامینداد بیداد۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔انسا نی حقوق کا آئینہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔۔”زندگی سے ڈرو“۔۔
- سیاستلویر چترال میں تحصیل چیرمین دروش کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار سید فریدجان ایڈوکیٹ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔نظر آنے والے کام
- ہومچترال کے معروف صحافی گل حماد فاروقی ہفتے کی صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے