سوشل ویلفر ڈیپارٹمنٹ بونی کی جانب سے مستوج میں خواتین و طالبات میں تقسیم اسناد کی تقریب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) گذشتہ دنون سوشل ویلفر ڈیپارٹمنٹ بونی کے زیر نگرانی خواتین ووکیشنل ٹرنینگ سنٹر میں ایک سالہ تربیت مکمل کرنے والے خواتین میں اسناد کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں مقامی خواتین و عمائدین علاقہ کے علاوہ تربیت مکمل کرنے والی خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے سوشل ویلفر آفیسر سب ڈویژن مستوج بونی چترال تاج الدین جگر نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین سے کہا۔کہ محکمہ سماجی بہبود کے ان تربیتی مراکز کا مقصد خواتین کو ایمپاؤر کرنا ہے اور اُنہیں ہنر سکھا کر اس قابل بنانا ہے کہ وہ خود کما سکیں اور خود مختار زندگی گذار سکیں۔ آپ نے یہاں پر جو کچھ سیکھا ہے اسے فائدہ حاصل کریں اور دوسروں کو بھی سکھائیں۔مقامی خواتین اور عمائدین نے سوشل ویلفر آفیسر کی طرف سے اس پسماندہ علاقے کے خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے پر اُن کا شکریہ آدا کیا۔آخر میں سوشل ویلفر آفیسر تاج الدین جگر نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کئے۔