پشاور (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے وزیر توانائی و برقیات اور تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صو بائی حکومت نے ضلع چترال میں ہائیڈل سیکٹر میں 6919ملین امریکی ڈالر کے 1978میگاواٹ کے 7منصوبے جبکہ تیل و گیس سیکٹر میں 390ملین امریکی ڈالر کا کوہاٹ میں آئل ریفائنری اور چترال تا چکدرہ ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے سی پیک میں شامل کرنے کیلئے تیار کئے ہیں اور عنقریب اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے اور اس سلسلے میں شعبہ توانائی و برقیات کے ماہرین کا ایک وفد اگلے ماہ چین کا دورہ کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں شعبہ توانائی و برقیات کے سی پیک کے لئے مجوزہ منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری توانائی انجینئر نعیم خان،چیف ایگزیکٹیو پیڈوخیبر پختونخوا اکبر ایوب، چیف ایگزیکٹیو او جی سی ایل خیبر پختونخوا رضی الدین اور چیف پلاننگ آفیسر سید زین اللہ شاہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سی پیک کے لئے مجوزہ منصوبوں کے علاوہ توانائی و برقیات کے شعبوں میں جاری،نئے اور مجوزہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس کو جبوڑی، لاوی، کروڑہ، دارل خوڑ، مچئی اور مٹلتان پاور پراجیکٹس پر پیش رفت کے علاوہ چترال میں سیلاب سے متاثرہ 100 دیہات کو بجلی کی فراہمی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ رن آف کینال کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پانچ میں سے دو منصوبے رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر دئیے جائیں گے اور پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد اس پراجیکٹ کے تحت 160منصوبے شروع کئے جائیں گے۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے تعاون سے 300میگا واٹ کے بالاکوٹ ہائیڈل پراجیکٹ کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کر دیا گیا ہے اسی طرح 150میگاواٹ کے شرمئی ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا ایوارڈ جائنٹ وینچر کے تحت سفائر الیکڑک اور سینوہائیڈرو آف چائنہ کو دیا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے تعاون سے ہیوی لوڈ شیڈنگ ایریاز میں 8ہزار سکولوں اور 182بی ایچ یوز کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ 6ہزار گھروں کو پہلے ہی شمسی توانائی کی فراہمی کی منظوری دی جا چکی ہے۔وزیر موصوف نے پہلے مرحلے میں 1ہزار مساجد کو سولر ائزیشن پراجیکٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر توانائی نے مائیکرو ہائیڈل پاور پراجیکٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 356میں سے 150پراجیکٹس مکمل کئے جا چکے ہیں اور باقی ماندہ پراجیکٹس کی تکمیل ہر صورت31دسمبر2017ء تک یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار صوبے کا رخ کررہے ہیں اور آئندہ ڈیڑھ سال میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار بنا دیا ہے اور وہ اب بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے جس کی وجہ سے خیبر پختونخو ا پورے ملک کیلئے رول ماڈل بن گیا ہے اور اب مرکزی و صوبائی حکومتیں ہماری پالیسیوں کی تقلید کررہی ہیں جو کہ انتہائی حوصلہ افزاء امر ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردرلی روم کا انعقاد
- ہومآیون اینڈویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر شریف احمد اے وی ڈی پی آفس میں منعقد ہوا
- ہومپٹرولیم مصنوعات پر 120 روپے فی لیٹر لیوی اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو چترال کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان ۔۔جماعت اسلامی لوئر چترال کے امیروجیہہ الدین کی پریس کانفرنس
- ہومچترال فارما ڈسٹری بیوٹرز کونسل (سی پی ڈی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ۔۔فخر عالم (سی ای او عالم انٹرپرائزز/ چیف ایگزیکٹو چترال میل ڈاٹ کام) کو صدر منتخب کیا گیا
- ہومجامعہ چترال کے سینیٹ کے دسویں اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، جامعہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
- ہومالخدمت ہسپتال چترال کی تین روزہ MSDS تربیتی پروگرام میں شرکت
- ہومسرزمین تریچ ذوندرانگرام کے قابل فخر فرزند ذیشان نورانی کا ایک اور اعزاز
- ہوممنگل کے روز ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجروں کی اپیل پر ضلع اپر اور لوئر چترال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ
- ہوم*ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا پریس کلب لوئر چترال کا دورہ



