چترال ( نمائندہ چترال میل ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و فنی تعلیم عبدالکریم خان تورڈھیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ دشمنی نہیں دوستی رکھنی چاہیے جس کے اندر قدرتی طور پر پاکستان کا زمینی اور آبی راستہ بھی اس ملک سے گزرکرجاتی ہیں اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ بھی زمینی رابطہ اسی ملک سے ہوکر ہی ممکن ہے اوریہ وقت ہے کہ ہم اپنی پڑوسی ملک کے ساتھ تجارت کی پوٹنشل کو پوری طرح فروع دے کر فوائد سمیٹ لیں۔ ہفتہ کے روز چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت اپنی پارٹی کی جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ یہاں ترقی وخوشحالی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جس سے انتخابی نشان سے لے کر جھنڈا اور قیادت تک سے محروم کردیا گیا ہے اوراس سب کے باوجود صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مختلف اور مشکل اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے صوبے میں ہر علاقے کی مقامی وسائل سے استفادہ کرنے کی پروگرام پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے انوسٹرز کو اس صوبے میں لائے جارہے ہیں تاکہ یہاں معاشی سرگرمیوں سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں بھی انہی اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دوسرے چینلز کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ انوسٹمنٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور بہت جلد ہی باہر سے سرمایہ کار جوق درجوق چترال کا رخ کریں گے جس سے یہاں سے پسماندگی اور غربت کا خاتمہ ہوگا اور یہی بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے۔ عبدالکریم خان تورڈھیر نے ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ہمیں یہیں پاکستان ہی میں جینا اورمرنا ہے اور ملک چھوڑ کر باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور اسی وجہ سے ایسے قابل عمل اور پائیدار معاشی پالیسی بنارہے ہیں جس سے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فوائد حاصل ہوسکیں اور حال ہی میں وزیراعلیٰ نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد اسکیموں کااعلان کیا ہے جن میں آسان قرضوں کے ذریعے کاروبار کو فروع دیا جاسکے گا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ چترال کی زرعی زمین کم ہونے کے باوجود نہایت زرخیز اور اعلیٰ خصوصیات کا حامل ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں متعلقہ اداروں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے چترال کے عوام پر زور دیا کہ وہ میڈیاکے ذریعے اس تالے کو توڑ دے جوکہ چترال میں معدنی وسائل کے بارے میں ان کے دلوں میں مچل رہے ہیں لیکن خوف اور ڈر کے مارے لب پر نہیں لا سکتے۔ معاون خصوصی نے اپنی تقریر کے شرو ع میں ضلعی انتظامیہ کے کسی افسر کی ہال میں موجودگی کے بارے میں پوچھنے پر نفی میں جواب ملنے پر ڈی سی چترال کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہارکیا اور کہاکہ معیشت کے لئے اس اہم ترین نوعیت کی پروگرام سے غیر حاضر رہنے والے افسران یہاں رہنے کے قابل ہر گزنہیں ہیں۔ انہوں نے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپو منعقد کرنے پر ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمیت چترال چمبر آف کامرس کی کوششوں کو سراہا۔ اسے قبل ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائرکٹر جنرل محمد نصیر نے کہاکہ ان کے ادارے نے جب بین الاقوامی اور ملکی سطح سے علاقائی سطح پر بھی تجارت کی فروع کے لئے ٹریڈ ایکسپو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تو سب سے پہلے چترال کو چن لیا گیا جہاں تجارت کو ترقی دینے کے لئے بے پناہ وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے نتیجے میں چترال کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی لیول پر تعارف کے ساتھ نیٹ ورکنگ اور تربیت کی سہولیات بھی حاصل ہوں گے۔ اس موقع پر چترال چیمبر آف کامرس کے نائب صدر لیاقت علی نے چترال میں تجارت کے فروع کی راہ میں درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ ٹی ڈی اے پی خیبر پختونخوا کے ڈائرکٹر نعمان بشیر نے چترال ایکسپو کے کامیاب انعقاد میں مختلف اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
چترال ایکسپو میں 90سے ذیادہ اسٹالز سرکاری،غیر سرکاری اور انفرادی طور پر لگائے گئے ہیں جن میں مختلف النوع اشیاء نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جن میں مقامی خوراک سے لے کر پوشاک، سجاوٹ، ثقافت اور کالاش تہذیب کی اشیاء شامل تھے جن میں وزٹ کرنے والوں نے نہایت دلچسپی کااظہارکیا
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال