چترال (نما یندہ چترال میل)پاک فوج سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر برطرف شدہ سابق افسر غیر ملکی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کے نام سے شخص جو کہ پاک فوج میں میجر تھا جسے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور بدعنوانی پر فوج سے برطرف کیا گیا ہے، وہ پاک فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈے میں مصروف ہے۔ عادل راجہ پاکستان سے مفرور ہوکر دیار غیر میں مقیم ہے تاہم وہاں پر پہنچ کر یہ غیر ملکی خفیہ اداروں کے ہتھے چڑھ کر اپنے ہی ملک کے فوج کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عادل راجہ کی سرگرمیوں کو دیکھ کر اب کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ وہ کن کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ ملک کے اندر سیاسی اختلافات، پالیسی معاملات میں اختلاف رائے عام باتیں ہیں مگر کوئی اپنے ملک کے انتشار پھیلانے کے لئے غیروں کا سہارا نہیں لے سکتا مگر عادل راجہ کے حرکات اس بات کی دلیل ہیں کہ اسے ایندھن کہیں اور سے مل رہی ہے۔
عادل راجہ فوج سے برطرفی کو برداشت نہیں کر کے اب سوشل میں میڈیا میں مختلف پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے غیر ملکی ایجنسیوں کی ایماء پر پاکستانی فوج کے بارے میں زہر اگل رہا ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ برطانوی خفیہ ادارے M16، بھارتی ایجنسی را اور اسرائیلی ایجنسی موساد کے تکون میں بیٹھ عادل راجہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوششیں کررہا ہے۔غیر ملکی ایجنسیوں بالخصوص انڈین خفیہ ایجنسیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پاکستان میں ایسے لوگوں کی خدمات حاصل کریں جو کہ مسلح افواج کے بارے میں زہریلا اور نفرت انگیز پراپیگنڈا کریں اور موجود حالات میں ایک تصاد م کی فضاء پیدا کریں۔ عادل راجہ دشمن ایجنسیوں بالخصوص را، موساد اور برطانوی ایجنسی کے لے پالک کے طور پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز، بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عادل راجہ نامی سابق افسر بھارتی، اسرائیلی ایجنسیوں کے ساتھ گھل ملنے کے بعد اب کھل کر پاکستان کے خلاف میدان میں آچکا ہے، اور متعدد ذرائع سے یہ بات مزید مستحکم ہوگئی ہے کہ عادل راجہ کی پشت پر پاکستان سے اذلی دشمنی رکھنے والے ممالک کی ایجنسیاں موجود ہیں اور انہی کے وسائل کی بنیاد پر عادل راجہ پاکستان کے خلا ف منفی اور جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





