چترال (نمایندہ چترال میل) گوررنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گذشتہ روز گورنر ہاوس میں ملاقات کرنے والے ایون اور چترال کے نمایندہ وفد نے کہا ہے۔ کہ گورنر نیملاقات کے دوران ان کے تین اہم منصوبوں کے حوالے سے درخواستوں کو سنا اور انتہائی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئییہ یقین دھانی کی ہے۔ کہ چترال کے عوام کو سہولت دینے اور چترال کی ترقی کیلئے ان سے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ وہ کرکے رہیں گے۔ لوئر چترال اور ایون کے مشترکہ وفد نے ملا قات کیموقع پر گورنر خیبر پختوخوا سے درخواست کی تھی۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اعلان کردہ روڈ ہے۔ جس کی تعمیر میں مقامی لوگوں نے ادارے اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔ اور بعض مقامات پر زمین معاوضے کی آدائیگی نہ ہونے کے باوجود لوگوں نیعلاقے کے بہتر مفاد اور ادارے کے ساتھ تعاون کرتیہوئیکام کرنیکی اجازت دی گئی۔ جس کے نتیجے کافی ائرییمیں سڑک کا تعمیری کام ہو چکا ہے۔ اور عین کام جاری تھا۔ کہ مشینری کو کام سے روک دیا گیا ہے۔ اور زیرو پوائنٹ سیچیک پوسٹ ایون تک زمین کے معاوضیکے چیک بھی تقسیم نہیں کئے گئے ہیں۔جس سے عوام میں شید ید تشویش پائی جاتی ہے۔ اس لئے سڑک کا تعمیری کام جاری رکھنے اور زمینات کے معاوضے کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سیخصوصی احکامات کا مطالبہ کیا۔ وفد نے 2015 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سیاعلان کردہ چترال میں ڈھائی ارب روپے کے اے ٹیگری ہسپتال کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے زمین کی فراہمی میں عدم دلچسپی سے چترال کے مریضوں کو پہنچنے والے نقصانات اورمشکلات کا ذکر کرتیہوئے کہا۔ کہ اکیسویں صدی میں بھی چترال کیلوگ ہارٹ اور دیگر امراض کی تشیخیص و علاج کیلئے سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کرکے ضلع سے باہر جانے پر مجبور ہیں۔ جس پر سفری مشکلات کے علاوہ لوگوں کوبھاری اخراجات برداشت کرنیپڑتیہیں۔ اس لئے اس اعلان شدہ ہسپتال کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے۔ وفد نے ایون غوچھار کوہ نہر کو کامیاب کرکے ہزاروں ایکڑ زمین کو زیر کاشت لانے کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا کو خصوصی احکامات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ گورنر حاجی غلام علی نے وفد کو یقین دلایا۔ کہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے جائیں گے۔ اور ممکنہ حد تک تمام مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ وفد کی قیادت چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین کر رہے تھے۔ جبکہ وفدکے دیگر اراکین میں چیرمین ویلج کونسل ایون ٹو محمد رحمن، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبد المجید قریشی، سابق ممبر جندولہ خان، چیر مین اے وی ڈی پی محمد ابراہیم، سوشل ایکٹی وسٹ عنایت اللہ اسیر، معروف کاروباری شخصیات، حاجی محمد داود، حاجی سردار ولی خان، حاجی جعفر علی خان، عباس خان اور چترال کی دو معروف خواتین سیاسی قائدین خدیجہ بی بی اور بی بی جان شامل تھیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات