پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے لویر اور اپر چترال کے اضلاع کے انظامیہ کو آ نے والے دنوں میں ممکنہ گلیشیائی اور سیلاب کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے لویر اور اپر چترال کے اضلاع کے انظامیہ کو آ نے والے دنوں میں ممکنہ گلیشیائی اور سیلاب کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے لویر اور اپر چترال کے ڈپٹی کمشنروں کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات اسلام آباد نے وادی چترال کے طول و عرض میں واقع گلیشیرز اور برفانی تودوں درجہ حرارت میں 6سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جانے کی نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس لئے گلیشیرز سے نزدیک علاقوں کے مکینوں کو ہنگامی حالات میں محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے اور کسی بھی ایمرجنسی کے حالات سے نمٹنے کے لئے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور اداروں کو تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔