چترال (نمائندہ چترال میل) گولدور کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور تحصیل چیرمین چترال کے امیدوار حاجی محمد یحیٰ نے پی ٹی آئی کے امیدوار شہزادہ امان الرحمن کے حق میں دستبردار ہونے اور ان کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کرکے محنت کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شہزادہ امان الرحمن، شجاع الرحمن اور الطاف گوہر کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کی حمایت غیر مشروط طور پرکررہے ہیں تاکہ نوجوان قیادت کو آگے اور علاقے کی خدمت کا موقع مل سکے اور یہ پسماندہ علاقہ ترقی سے ہمکنار ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ شہزادہ امان الرحمن جذبہ خدمت سے سرشار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں جس میں بے پناہ صلاحیت اور ٹیلنٹ موجود ہے جسے بروئے کارکرکے چترال تحصیل کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے مایوس عوام اب نوجوان قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ ماضی میں روایتی سیاستدانوں نے انہیں سبز باغ دیکھانے اور مایوس کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا اور یہ شہزادہ امان الرحمن کا قوم پر احسان ہے کہ انہوں نے اپنی آرام و راحت کو چھوڑکرعلاقے کی پسماندگی کو دورکرنے کے لئے انتخابی میدان میں کود پڑے ہیں۔ اپنے خطاب میں شہزادہ امان الرحمن نے حاجی یحیٰ اور ان کے سینکڑوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی کی صورت میں وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





