چترال (محکم الدین) قدرتی آفات کے نقصانات کو کم سے کم کرنے اور آفات سے متاثر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے والے رضاکاروں میں لیڈر شپ اجاگر کرنے کے سلسلے میں آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (آکاہ) کے زیر اہتمام تین روزہ یونین کونسل بیسڈ ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ ٹریننگ کالاش ویلی بمبوریت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ یہ ٹریننگ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ کے مالی تعاون سے نادرن پاکستان کے پہاڑوں کے مربوط تحفظ وترقی پراجیکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھا۔ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر بمبوریت کے پرنسپل شاہ عبد الوہاب تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں لیکچرر صلاح الدین اور ریسرچ آفیسر کالاشہ دور میوزیم بمبوریت اکرام حسین تھے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرینر سید رحیم آمان شاہ اور شگفتہ عالیہ نے کہا۔ کہ آفات کے موقع پر جہاں دوسرے افراد مشکل سے دوچار ہوتے ہیں۔ وہاں اسپشل افراد سب سے زیادہ ہمدردی اور مدد کے محتاج ہوتے ہیں۔ اس لئے اسپشل افراد کی مدد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا۔ کہ آکاہ آگہی اور تربیتی ورکشاپ کے علاوہ تین کمپوننٹ پر کام کر رہا ہے۔ جن میں سکولوں کی ریٹو فیٹنگ، آرلی وارننگ سسٹم اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر شامل ہیں۔ انہوں نے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اے وی ڈی پی کے کردار کی تعریف کی۔ ورکشاپ میں گروپ ورک کئیگئے۔ اور آفات سے متعلق تاریخی واقعات، موسمی چارٹ اور خطرات سے دوچار مقامات کے علاوہ محفوظ مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ تاکہ خدا نخواستہ آفت آنے کی صورت میں لوگوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر یونین کونسل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ کمیٹی کے عہدہ داروں کا چناو بھی عمل لایا گیا۔ جس کے تحت اسرار الدین چیرمین، یاسر علی وائس چیرمین، محمد آصف جنرل سیکرٹری اور حیات الدین انفارمیشن سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ چیرمین کمیٹی نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا۔ کہ یونین کونسل کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں اور کالجز میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات اور آفات سے بچاو کے متعلق آگہی اور تربیتی ورکشاپ منعقد کئے جائیں۔ جبکہ مہمانوں نے اپنے خطاب میں سیاحتی علاقوں میں صفائی کے مناسب انتظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ آفات سے بچاو اور سیاحت کی ترقی دونوں شعبوں میں ایک ساتھ کام کیا جانا چاہئیے۔ بعد آذان شرکاء میں سرٹفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ شرکاء نے ورکشاپ منعقد کرنے پر آکاہ کی تعریف کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات