چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے سرحدی گاؤں گبور کے باشندوں نے شاہ سدیم کے مقام پر کسٹم اسٹیشن میں مختلف ملازمتوں کو مبینہ طور پر سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کے ذریعے فروخت کرنے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں سابق نائب ناظم یونین کونسل گرم چشمہ خوش محمد خان نے گبور کے باشندوں محی الدین، خان گل اور احمد طاہر کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقے میں کسٹم اسٹیشن کی قیام کے لئے مقامی لوگوں نے اپنی زرعی زمینوں کی قربانی دی ہے لیکن ان کو کلاس فور کی ملازمتیں بھی نہیں دی جارہی ہیں جوکہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 18فروری کو کسٹم اسٹیشن شاہ سدیم گبور کے لئے ملازمتوں پر بھرتی کا شیڈول منسوخ کرکے دوبارہ شفاف طریقہ اپنانے اور محکمہ کے ذریعے براہ راست بھرتی کی بجائے ان کی سیلیکشن ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام صوبائی اور وفاقی محکمہ جات میں سیلیکشن ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے ہوتے ہیں تو کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں براہ راست بھرتیوں کو جاری رکھنے سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ محمد حسین سمیت پی ٹی آئی کے رہنما ؤں نے ان اسامیوں کا سودا پہلے سے کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کلاس فور ملازمتیں زمین مالکان کو نہ دئیے گئے تو وہ عدالت میں جانے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





