چترال (نمائندہ چترال میل)ماں کادودھ نو مو لود کے لیے سب سے مناسب ترین غذا ہے۔ماں کے دودھ کا کوئی نعم البدل نہیں ہو تا۔ ماں کے دودھ میں تمام ضروری غذائی اجزاء موجود ہو تے ہیں جو ایک بڑھتے ہو بچے کے لیے ضروری ہو تے ہیں۔اس طرح کے موضوعات پرورکشاپس محکمہ صحت کے اسٹاف کے لئے انتہائی ضروری ہے جس کادائرہ کاردوسرے ہسپتالوں تک بڑھاناجائے اورصحت سے متعلقہ تمام اسٹاف کوایسے ٹریننگ میں شامل کیاجائے۔ان خیالات کااظہارمہمان خصوصی ڈی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹرمحمدنذیرنے سٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیر اہتمام پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی (PHSA) پشاورکی تعاون سے ڈی ایچ ڈی سی آفس چترال میں Essential New Born Care(ENC)کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ ورکشاپ خاص کرماں اوربچے کی نگہداشت کرنے والی صحت کے شعبے سے منسلک ڈاکٹرز،ایل ایچ ویز اورنرسوں کے لئے رکھی گئی تھی۔اس موقع پرEssential New Born Care(ENC)،بربست فیڈنگ اوردیگرموضوعات پرروزشنی ڈالتے ہوئے پروگرام سہولت کارچلڈرن اسپیلشٹ ڈاکٹرگلزاراحمداورڈبلیوایم او ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال گائیکالوجسٹ ڈاکٹرشہلہ پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بریسٹ فیڈ نگ سے ماں اور بچے کی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ماں کا دودھ نہ صرف بچے کے لئے مفید ہے بلکہ ماں کی اپنی صحت کے لئے بھی کار آمد ہے۔بچے کو دودھ پلانے کے فوائد میں بچے کا صحت مند ہونا، بیماریوں سے حفاظت، ہڑیوں کی مضبوطی، پیدائش کے بعد موت کے امکانات میں کمی، ماں کے غیر ضروری وزن میں کمی، زچگی کے بعد پیدا ہونے والی پیجیدگیوں کا بروقت رفع ہوجانا، چھاتی کے کینسر کے امکانات کا کم ہونا، ممتا کی قوت میں اضافہ، عموما خواتین کو درپیش صحت کی شکایات میں کمی واقعہ ہونا، خاندانی منصوبہ بندی میں مددگار، بچے کے لئے سب سے آسان طریقہ خو راک اوربازار کے دودھ یا خوراک سے متعلق غیر ضروری اخراجات کی بچت شامل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹرچترال ڈاکٹرارشاد احمداورسپرڈنڈنٹ ڈی ایچ ڈی چترال شاکرالدین نے کہاکہ سٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال محکمہ صحت سے متعلقہ تمام اسٹاف کے لئے دائرہ کاربڑھانے کے لئے اس طرح کے تربیتی ورکشاپس کاانعقاد کررہے ہیں۔پروگرام کے آخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات