بونی (ذاکر زخمی سے)لوئیر چترال کی طرح اپر چترال کے عوام میں بھی محسنِ چترال پرویز مشرف کی پھانسی کے حکم پر شدید اضطراب پائی جاتی ہے۔ اس سلسلے رابطہ کر کے علاقے میں پرویز مشرف کے دیوانے ان کی جگہ خود کو پھانسی پر چڑنے کے لیے پیش کی ہیں اِن کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نہ صرف چترال کے محسن ہیں بلکہ پاکستان کے فخر ہیں۔آپ پاکستان کے ساتھ ساتھ چترال کی اہمیت کو ہر وقت عالمی دنیا میں بہترین انداز میں اجاگر کرتے رہے۔آج ان پر بُرا وقت ہے ان کی صحت خراب ہے اور ساتھ ہی انہیں ذہنی اذیت دی جا رہی ہے۔اس سلسلے ہم اپنے آپ کو محسنِ چترال ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی جگہ پھانسی کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ یہ کوئی جذباتی فیصلہ ہر گز نہیں بلکہ پرویز مشرف کے ساتھ دلی لگاو اور محبت کا نتیجہ ہے وقت انے پر ہم ثابت کردینگے کہ ہم پرویز مشرف کے سچے دیوانے ہیں۔پرویز مشرف کی محبت میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں بونی کے غلام ربانی،اشرف عالم تاج، یارخون کے میر بیاض، کوشٹ کے صوبیدار (ر) محمد نظار اور کشم کے محمد یونس شامل ہیں۔ ساتھ بونی کے سابق خاتون کونسلر حصول بیگم اپنی ٹیلفونک رابطے کے ذریعے سابق صدر پرویز مشرف کو چترال کی حقیقی محسن قرار دیتے ہوئے پھانسی کے فیصلے پر شدیدغم وغصے کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے لیے ان کے ایک جان کیا سو جان بھی ہوتے تو قربان کرنے کو تیار ہے۔اللہ پرویز مشرف کو ہر پریشانی سے دور رکھے ان کے بدلے ہمارے جان حاضر ہے۔ ان کا افسوس تھا کہ پرویز مشرف جب اقتدار میں تھے توہزاروں جان دینے کے دعویدار تھے لیکن آج جب ان پر بری وقت اں پہنچی تو چوہوں کی طرح بِلوں میں گھس گئے ہیں۔ اس لیے ان پر افسوس ہوتی ہے۔بونی کے سنئیر ٹرانسپورٹر شیر ولی استاد بھی اس سلسلے کسی سے پیچھے نہیں۔ جذباتی انداز میں ان کا کہنا تھا کہ میں پرویز مشرف ی جگہ پھانسی پر چڑنے کو اپنے لیے فخر تصور کرونگا۔ کیونکہ پرویز مشرف ہی واحد حکمران ہے جو چترال کو ترقی اور عزت دی آج انہیں بھولنا احسان فراموشی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات