عوام کے ساتھ ٹیلی فونک روابط قائم رکھیں اور ان کو فراہم کردہ سروسز سے مطمئن کردے۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت۔ صوبائی حکومت

Print Friendly, PDF & Email

عوا کے بہتر مفاد اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ عوام کے ساتھ ٹیلی فونک روابط قائم رکھیں اور ان کو فراہم کردہ سروسز مثلا ڈومیسائل کی وصولی، فرد،اسلحہ لائسنس، برتھ سرٹیفیکیٹ و دیگر اہم دستاویزات سمیت لینڈ میوٹیشن و ڈیڈ رجسٹریشن کے حوالے سے جانئیے کہ آیا شہری ان سہولیات کی فراہمی سے مطمئن ہیں یا نہیں اس حوالے سے تمام اضلاع سے موصول شدہ رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کل 391 شہریوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے بٹگرام 345، ہنگو 291، سوات 260، پشاور 216، بنوں 190، صوابی 150، کرم 130، مردان 97، شانگلہ 95، نوشہرہ 73، بونیر 68، کرک 67، لکی مروت 65، مہمند 63، ملاکنڈ 62، باجوڑ 61، کوہاٹ 61، ہری پور 57، دیر لوئر 49، اورکزئی 47، کولئی پالس 44، مانسہرہ 44، کوہستان اپر 39، چارسدہ 38، کوہستان لوئر 25، ٹانک 23، چترال لوئر 21، جنوبی وزیرستان 14 اور دیر اپر نے 6 افراد سے رابطہ کیا ہے۔