چترال (نمائندہ چترال میل) امیر جماعت اسلامی ضلع لویر چترال مولانا جمشید احمد نے آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروس کے چترال دفتر میں تین ڈرائیوروں کو پچیس سال ادارے کو خدمات سرانجام دینے کے بعد بغیر کسی مراعات کے گھر بھیجنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا کیونکہ جس معاشرے میں نا انصافی اور ظلم ہو، وہاں انارکی پھیل جاتی ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ ظلم اور ناانصافی کا شکار ہونے والوں کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام متعلقہ فورم میں یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے۔ انہوں نے کہاہے کہ 25سال کی مسلسل سروس کے بعد گریجویٹی، پنشن اور دوسرے مراعات کا حق دار ہوتا ہے لیکن اس ادارے میں ملازمیں سے جو شرمناک سلوک ہوا، قابل مذمت ہے جنہیں مبینہ طورپر دھکے دے دے کر گیٹ سے باہر نکالے گئے جوکہ اپنی حق کے لئے آواز بلند کرنا چاہتے تھے۔ مولاناجمشید احمد نے ادارے کے مرکزی ذمہ داراں پر زور دیا ہے کہ ان ملازمین کو اتنا گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے تاکہ یہ معمولی کاروبار شروع کرکے اہل وعیال کے لئے نان نفقہ پید ا کرسکیں جس طرح اے کے ڈی این کے دوسرے اداروں میں ہوتا ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










