چترال (محکم الدین) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان کے بھائی پرنس آمین نے خصوصی طیارے میں منگل کے روز چترال کا دورہ کیا۔ چترال ائیرپورٹ پر ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، اسماعلیہ ریجنل کونسل کے پریذیڈنٹ و دیگر نے اُن کا استقبال کیا۔ پرنس آمین بعد آزان بلچ میں اسماعیلی سنٹر کا دورہ کیا۔ اور دولومچ جاتے ہوئے زیر تعمیر آغاخان یونیورسٹی کی وزٹ کی۔ بعد آزان پرنس آمین نے شاہی قلعہ چترال کا دورہ کیا۔ جہاں مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے اُنہیں خوش آمدید کہا ۔ پرنس آمین نے شاہی قلعہ دیکھا۔ اور قلعے کی ساخت اور تاریخی حیثیت پر دلچسپی کا اظہار کیا۔ پرنس آمین بعد آزان بذریعہ طیارہ واپس اسلام آباد روانہ ہوئے۔ پرنس آمین کی سکیورٹی کیلئے چترال پولیس اور اسماعیلی رضاکاروں کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





