چترال (نمائندہ چترال میل) ڈائرکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یک روزہ سائنس میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سکولوں اور کالجوں کے علاوہ عام شہریوں نے بھی سائنس پراجیکٹ کی نمائش ہوئی۔ میلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال، گورنمنٹ گرلز کالج چترال اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول اور دوسرے تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے سائنس پراجیکٹ مقابلے میں شامل کئے گئے۔ اس موقع پر ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے مجموعی طور پر دو لاکھ 40ہزار روپے مختلف کٹیگریوں کی مد میں دے دئیے گئے۔ گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین، ممتاز سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر اور ڈائرکٹوریٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر سلمان واحد نے انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ حکومت سائنسی سوچ وفکر طلباء وطالبات کے علاوہ عام شہریوں میں بھی پیدا کرنے میں نہایت مخلص ہے اور عملی قدم اٹھارہی ہے اور چترال جیسے دورافتادہ اور دوردراز ضلعے میں اس نمائش اور میلے کا انعقاد اس کا ایک بین ثبوت ہے۔ جج کے فرائض مقابلے میں حصہ لینے والے دو کالجوں کے تدریسی اسٹاف نے انجام دی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات